احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: بَابُ: مَا جَاءَ فِي صِيَامِ يَوْمِ السَّبْتِ
باب: سنیچر کے دن روزہ رکھنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1726
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عيسى بن يونس ، عن ثور بن يزيد ، عن خالد بن معدان ، عن عبد الله بن بسر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا تصوموا يوم السبت إلا فيما افترض عليكم، فإن لم يجد احدكم إلا عود عنب، او لحاء شجرة فليمصه".
عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سنیچر کے دن روزہ نہ رکھو، سوائے فرض روزہ کے، اگر تم میں سے کسی کو انگور کی شاخ یا کسی درخت کی چھال کے علاوہ کوئی اور چیز کھانے کو نہ ملے تو اسی کو چوس لے (لیکن روزہ نہ رکھے) ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5191، ومصباح الزجاجة: 620)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصوم 51 (2421)، سنن الترمذی/الصوم 43 (744)، مسند احمد (6/368)، سنن الدارمی/الصوم 40 (1790) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: امام ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن ہے، اور اس میں کراہت کا مطلب یہ ہے آدمی سنیچر کو روزے کے لیے مخصوص کر دے کیونکہ یہود اس دن کی تعظیم کرتے ہیں، رہی وہ روایتیں جن میں سنیچر کے دن صوم رکھنے کا ذکر ہے تو ان دونوں میں کوئی تعارض نہیں کیونکہ ممانعت اس صورت میں ہے جب اسے روزے کے لیے خاص کر لے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1726M
حدثنا حميد بن مسعدة ، حدثنا سفيان بن حبيب ، عن ثور بن يزيد ، عن خالد بن معدان ، عن عبد الله بن بسر ، عن اخته ، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكر نحوه.
عبداللہ بن بسر کی بہن رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، پھر اسی جیسی روایت بیان کی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: