احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: بَابُ: النَّهْيِ عَنْ ذَبْحِ ذَوَاتِ الدَّرِّ
باب: دودھ والے جانور کو ذبح کرنا منع ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3180
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا خلف بن خليفة ، ح وحدثنا عبد الرحمن بن إبراهيم ، انبانا مروان بن معاوية جميعا، عن يزيد بن كيسان ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اتى رجلا من الانصار، فاخذ الشفرة ليذبح لرسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إياك والحلوب".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری کے پاس تشریف لائے تو اس نے آپ کی ضیافت کے لیے جانور ذبح کرنے کے واسطے چھری سنبھالی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: دودھ والی سے اپنے آپ کو بچانا یعنی اسے ذبح نہ کرنا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13462)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الأشربة 20 (2038)، سنن الترمذی/الزہد 39 (2369) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: دودھ والے جانور کا بلا عذر ذبح کرنا مکروہ ہے، اس لئے کہ دودھ سے بہتوں کو بہت دنوں تک فائدہ ہو سکتا ہے، اور گوشت کھا لینے میں یہ فائدہ جاتا رہے گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: