احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: إِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ
باب: جب جانور ذبح کرو تو اچھی طرح ذبح کرو۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3170
حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا عبد الوهاب ، حدثنا خالد الحذاء ، عن ابي قلابة ، عن ابي الاشعث ، عن شداد بن اوس ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"إن الله عز وجل كتب الإحسان على كل شيء، فإذا قتلتم فاحسنوا القتلة، وإذا ذبحتم فاحسنوا الذبح، وليحد احدكم شفرته، وليرح ذبيحته".
شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ عزوجل نے ہر چیز میں احسان (رحم اور انصاف) کو فرض قرار دیا ہے، پس جب تم قتل کرو تو اچھی طرح قتل کرو (تاکہ مخلوق کو تکلیف نہ ہو) اور جب ذبح کرو تو اچھی طرح ذبح کرو، اور چاہیئے کہ تم میں سے ہر ایک اپنی چھری کو تیز کر لے، اور اپنے ذبیحہ کو آرام پہنچائے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصید 11 (1955)، سنن ابی داود/الأضاحي 12 (2815)، سنن الترمذی/الدیات 14 (1409)، سنن النسائی/الضحایا 21 (4410)، 26 (4419)، (تحفة الأشراف: 4817)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/123، 124، 125)، سنن الدارمی/الأضاحي10 (2013) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی ذبح کے بعد تھوڑی دیر ٹھہر جائے، یہاں تک کہ جانور ٹھنڈا ہو جائے،اس وقت کھال اتارے اور کاٹے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: