احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: بَابُ: الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ
باب: وضو کے باب میں کان سر میں داخل ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 443
حدثنا سويد بن سعيد ، حدثنا يحيى بن زكريا بن ابي زائدة ، عن شعبة ، عن حبيب بن زيد ، عن عباد بن تميم ، عن عبد الله بن زيد ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الاذنان من الراس".
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (وضو کے باب میں) دونوں کان سر میں داخل ہیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5306، ومصباح الزجاجة: 181) (حسن) (تراجع الألبانی: رقم: 121، ملا حظہ ہو: الإرواء: 84)

وضاحت: ۱؎: کانوں کے مسح کے لئے الگ سے پانی کی ضرورت نہیں، اور اگر لے تو وہ بھی جائز ہے، جیسا کہ دیگر احادیث میں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: