احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: بَابُ: صِلْ مَنْ كَانَ أَبُوكَ يَصِلُ
باب: جس سے تمہارا باپ اچھا سلوک کرتا ہو تم بھی اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3664
حدثنا علي بن محمد , حدثنا عبد الله بن إدريس , عن عبد الرحمن بن سليمان , عن اسيد بن علي بن عبيد مولى بني ساعدة , عن ابيه , عن ابي اسيد مالك بن ربيعة , قال: بينما نحن عند النبي صلى الله عليه وسلم إذ جاءه رجل من بني سليم , فقال: يا رسول الله , ابقي من بر ابوي شيء ابرهما به من بعد موتهما , قال:"نعم , الصلاة عليهما , والاستغفار لهما , وإيفاء بعهودهما من بعد موتهما , وإكرام صديقهما , وصلة الرحم التي لا توصل إلا بهما".
ابواسید مالک بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اتنے میں قبیلہ بنی سلمہ کا ایک شخص حاضر ہوا، اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا میرے والدین کی نیکیوں میں سے کوئی نیکی ایسی باقی ہے کہ ان کی وفات کے بعد میں ان کے لیے کر سکوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، ان کے لیے دعا اور استغفار کرنا، اور ان کے انتقال کے بعد ان کے وعدوں کو پورا کرنا، اور ان کے دوستوں کی عزت و تکریم کرنا، اور ان رشتوں کو جوڑنا جن کا تعلق انہیں کی وجہ سے ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الأدب 129 (5142)، (تحفة الأشراف: 11197)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/497، 498) (ضعیف) (سند میں عبد الرحمن بن سلیمان لین (ضعیف)، اور علی بن عبید مجہول ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: