احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: بَابُ: كَرَاهِيَةِ الْمُعَصْفَرِ لِلرِّجَالِ
باب: مردوں کے لیے پیلے کپڑے پہننے کی کراہت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3601
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا علي بن مسهر , عن يزيد بن ابي زياد , عن الحسن بن سهيل , عن ابن عمر , قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم"عن المفدم", قال يزيد: قلت للحسن: ما المفدم ؟ قال: المشبع بالعصفر.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «مفدم» سے منع کیا ہے، یزید کہتے ہیں کہ میں نے حسن سے پوچھا: «مفدم» کیا ہے؟ انہوں نے کہا: جو کپڑا «کسم» میں رنگنے سے خوب پیلا ہو جائے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6691، ومصباح الزجاجة: 1256)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/99) (صحیح)

وضاحت: ۱ ؎: اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ہلکا سرخ رنگ «کسم» کا بھی جائز ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: