احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: بَابُ: اتِّخَاذِ الْجُمَّةِ وَالذَّوَائِبِ
باب: کان کی لو سے بال نیچے رکھنے اور چوٹیاں رکھنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3631
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا سفيان بن عيينة , عن ابن ابي نجيح , عن مجاهد , قال: قالت ام هانئ ,"دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم مكة وله اربع غدائر", تعني ضفائر.
ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں (فتح کے روز) داخل ہوئے، تو آپ کے سر میں چار چوٹیاں تھیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الترجل 12 (4191)، سنن الترمذی/اللباس 39 (1781)، (تحفة الأشراف: 18011)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/341، 425) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ممکن ہے کہ گرد و غبار سے بچنے کے لئے آپ نے بالوں کو گوندھ کر چوٹیاں بنا لی ہوں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 4191 ، ت 1781

Share this: