احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

55: بَابُ: فَضْلِ مَيْمَنَةِ الصَّفِّ
باب: صف کے داہنی جانب کی فضیلت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1005
حدثنا عثمان بن ابي شيبة ، حدثنا معاوية بن هشام ، حدثنا سفيان ، عن اسامة بن زيد ، عن عثمان بن عروة ، عن عروة ، عن عائشة ، قالت، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن الله وملائكته يصلون على ميامن الصفوف".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صفوں کے دائیں جانب پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمتیں نازل فرماتا ہے، اور اس کے فرشتے دعائے خیر کرتے ہیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 96 (676)، (تحفة الأشراف: 16366) (ضعیف) (اسامہ بن زید العدوی ضعیف الحفظ ہیں، اور معاویہ بن ہشام کے حفظ میں ضعف ہے، اور ثقات نے اس کے خلاف روایت کی ہے: إن الله وملائكته يصلون على ميامن الصفوف، اور یہ ثابت ہے، ملاحظہ ہو: ضعیف ابی داود: 104)

وضاحت: ۱؎: اللہ تعالیٰ کی صلاۃ رحمت اور فرشتوں کی صلاۃ دعا ہے، یہ جب ہے کہ دائیں اور بائیں طرف برابر ہوں، اور دونوں طرف نمازی ہوں اگر بائیں جانب خالی ہو اور ادھر نمازی نہ ہوں، تو بائیں جانب میں بھی وہی فضیلت ہو گی، جو دائیں جانب میں ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 676

Share this: