احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: بَابُ: الثَّنَاءِ الْحَسَنِ
باب: لوگوں کی عمدہ تعریف و توصیف کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4221
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا يزيد بن هارون , انبانا نافع بن عمر الجمحي , عن امية بن صفوان , عن ابي بكر بن ابي زهير الثقفي , عن ابيه , قال: خطبنا رسول الله صلى الله عليه وسلم بالنبا او النباوة , قال: والنباوة من الطائف , قال:"يوشك ان تعرفوا اهل الجنة من اهل النار", قالوا: بم ذاك يا رسول الله ؟ قال:"بالثناء الحسن , والثناء السيئ , انتم شهداء الله بعضكم على بعض".
ابوزہیر ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نباوہ یا بناوہ (طائف کے قریب ایک مقام ہے) میں خطبہ دیا، اور فرمایا: تم جلد ہی جنت والوں کو جہنم والوں سے تمیز کر لو گے، لوگوں نے سوال کیا: کیسے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھی تعریف اور بری تعریف کرنے سے تم ایک دوسرے کے اوپر اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12043، ومصباح الزجاجة: 1508)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/416، 466)، سنن الدارمی/الرقاق 17 (2767) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: