احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: بَابُ: الرَّجُلِ يُسْلِمُ وَعِنْدَهُ أُخْتَانِ
باب: آدمی اگر اسلام لائے اور اس کے نکاح میں دو سگی بہنیں ہوں تو کیا کرے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1950
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبد السلام بن حرب ، عن إسحاق بن عبد الله بن ابي فروة ، عن ابي وهب الجيشاني ، عن ابي خراش الرعيني ، عن الديلمي ، قال: قدمت على رسول الله صلى الله عليه وسلم وعندي اختان تزوجتهما في الجاهلية، فقال:"إذا رجعت، فطلق إحداهما".
دیلمی (فیروز دیلمی) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور میرے نکاح میں دو بہنیں تھیں جن سے میں نے زمانہ جاہلیت میں شادی کی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم گھر واپس جاؤ تو ان میں سے ایک کو طلاق دے دو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطلاق 25 (2243)، سنن الترمذی/النکاح 33 (1129)، (تحفة الأشراف: 11061)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/232) (حسن) (اسحاق بن عبد اللہ ضعیف و متروک الحدیث ہے، لیکن آنے والی حدیث سے تقویت پاکر یہ حسن ہے)

قال الشيخ الألباني: حسن لغيره

Share this: