احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

33: بَابُ: فِتْنَةِ الدَّجَّالِ وَخُرُوجِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَخُرُوجِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ
باب: فتنہ دجال، عیسیٰ بن مریم اور یاجوج و ماجوج کے ظہور کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4071
حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير , وعلي بن محمد , قالا: حدثنا ابو معاوية , حدثنا الاعمش , عن شقيق , عن حذيفة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الدجال اعور عين اليسرى , جفال الشعر , معه جنة ونار , فناره جنة وجنته نار".
حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دجال بائیں آنکھ کا کانا، اور بہت بالوں والا ہو گا، اس کے ساتھ جنت اور جہنم ہو گی، لیکن اس کی جہنم جنت اور اس کی جنت جہنم ہو گی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الفتن 20 (2934)، (تحفة الأشراف: 3343)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/383، 397) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: