احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الْعِشَاءِ
باب: نماز عشاء کا وقت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 690
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن ابي الزناد ، عن الاعرج ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لولا ان اشق على امتي لامرتهم بتاخير العشاء".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس بات کا ڈر نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت میں ڈال دوں گا، تو میں انہیں عشاء کی نماز میں دیر کرنے کا حکم دیتا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الطہارة 15 (252)، سنن ابی داود/الطہارة 25 (46)، سنن النسائی/المواقیت 19 (535)، (تحفة الأشراف: 13673)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 10 (167)، مسند احمد (2/245)، سنن الدارمی/الصلاة 19 (1250) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: