احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: بَابُ: طَلاَقِ السُّنَّةِ
باب: سنت کے مطابق طلاق دینے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2019
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبد الله بن إدريس ، عن عبيد الله ، عن نافع ، عن ابن عمر ، قال: طلقت امراتي وهي حائض، فذكر ذلك عمر لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال:"مره فليراجعها حتى تطهر، ثم تحيض، ثم تطهر، ثم إن شاء طلقها قبل ان يجامعها، وإن شاء امسكها، فإنها العدة التي امر الله".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دے دی، عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں حکم دو کہ اپنی بیوی سے رجوع کر لیں یہاں تک کہ وہ عورت حیض سے پاک ہو جائے پھر اسے حیض آئے، اور اس سے بھی پاک ہو جائے، پھر ابن عمر اگر چاہیں تو جماع سے پہلے اسے طلاق دے دیں، اور اگر چاہیں تو روکے رکھیں یہی عورتوں کی عدت ہے جس کا اللہ نے حکم دیا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الطلاق 1 (1471)، سنن النسائی/الطلاق 1 (3419)، 5 (3429)، 76 (3585)، (تحفة الأشراف: 7922)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/ تفسیر الطلاق 13 (4908)، الطلاق 2 (5252)، 3 (5258)، 45 (5333)، الأحکام 13 (7160)، سنن ابی داود/الطلاق 4 (2179)، سنن الترمذی/الطلاق 1 (1175)، موطا امام مالک/الطلاق 20 (52)، مسند احمد (2/43، 51، 79)، سنن الدارمی/الطلاق 1 (2308) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے مراد یہ آیت کریمہ ہے: «يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاء فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَأَحْصُوا الْعِدَّةَ» (سورة الطلاق: 1) یعنی طلاق دو عورتوں کو ان کی عدت کے یعنی طہر کی حالت میں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: