احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

سنن ابن ماجه
46: بَابُ: مَنْ سُئِلَ عَنْ عِلْمٍ فَكَتَمَهُ
باب: علم چھپانے پر وارد وعید کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 261
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا اسود بن عامر ، حدثنا عمارة بن زاذان ، حدثنا علي بن الحكم ، حدثنا عطاء ، عن ابي هريرة ، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:"ما من رجل يحفظ علما فيكتمه، إلا اتي به يوم القيامة ملجما بلجام من النار".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بھی علم دین یاد رکھتے ہوئے اسے چھپائے، تو اسے قیامت کے دن آگ کی لگام پہنا کر لایا جائے گا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ العلم 9 (3658)، سنن الترمذی/ العلم 3 (2649)، (تحفة الأشراف: 14196)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/ 263، 305، 344، 353، 495، 499، 508) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 261M
قال ابو الحسن اي القطان: وحدثنا ابو حاتم ، حدثنا ابو الوليد ، حدثنا عمارة بن زاذان ، فذكر نحوه.
اس سند سے بھی عمارہ بن زاذان نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی ہے۔

وضاحت: (یہ سند شیخ مشہور بن حسن سلمان کے نسخے میں نہیں ہے، بلکہ یہ شیخ علی حسن عبدالحمید اثری کے نسخے میں صفحہ نمبر (۱۴۷) پر موجود ہے)

قال الشيخ الألباني: حسن

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 261M
قال ابو الحسن ايضا وحدثنا إبراهيم بن نصر قال: حدثنا ابو نعيم قال: حدثنا عمارة بن زاذان فذكر نحوه.
اس سند سے بھی عمارہ بن زاذان نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی ہے۔

وضاحت: (یہ سند شیخ مشہور بن حسن سلمان کے نسخے میں نہیں ہے، بلکہ یہ شیخ علی حسن عبدالحمید اثری کے نسخے میں صفحہ نمبر (۱۴۷) پر موجود ہے)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: