احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

60: بَابُ: مَا يُقَالُ بَعْدَ الْوُضُوءِ
باب: وضو کے بعد کی دعاؤں کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 469
حدثنا موسى بن عبد الرحمن ، حدثنا الحسين بن علي ، وزيد بن الحباب . ح وحدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا ابو نعيم ، قالوا: حدثنا عمرو بن عبد الله بن وهب ابو سليمان النخعي ، قال: حدثني زيد العمي ، عن انس بن مالك ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"من توضا فاحسن الوضوء، ثم قال ثلاث مرات: اشهد ان لا إله إلا الله وحده لا شريك له، واشهد ان محمدا عبده ورسوله، فتح له ثمانية ابواب الجنة من ايها شاء دخل".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اچھی طرح وضو کیا، پھر تین مرتبہ  «أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے، اور اس کے رسول ہیں کہا، تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے وہ جس دروازہ سے چاہے داخل ہو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 842، ومصباح الزجاجة: 192)، مسند احمد (3/265) (ضعیف) (اس سند میں زید العمی ضعیف ہیں، مگر دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ثلاث مرات کے بغیر ثابت ہے، ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 841)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ قال البوصيري : ” هذا إسناد فيه زيد العمي وهو ضعيف “ (تقدم:356)

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 469M
قال ابو الحسن بن سلمة القطان: حدثنا إبراهيم بن نصر، حدثنا ابو نعيم، بنحوه.
اس سند سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: