احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: بَابُ: فَضْلِ الدُّعَاءِ
باب: دعا کی فضیلت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3827
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , وعلي بن محمد , قالا: حدثنا وكيع , حدثنا ابو المليح المدني , قال: سمعت ابا صالح , عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من لم يدع الله سبحانه غضب عليه".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ سے دعا نہیں کرتا، تو اللہ تعالیٰ اس پر غضب ناک (غصہ) ہوتا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الدعوات 2 (3373)، (تحفة الأشراف: 15441)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/443، 477) (صحیح) (تراجع الألباني: رقم: 113)

وضاحت: ۱؎: کیونکہ بندگی کا تقاضا یہ ہے کہ آدمی اپنے مالک سے مانگے، نہ مانگنے سے غرور و تکبر اور بے نیازی ظاہر ہوتی ہے، آدمی کو چاہئے کہ اپنی ہر ضرورت کو اپنے مالک سے مانگے اور جب کوئی تکلیف ہو تو اپنے مالک سے دعا کرے، ہم تو اس کے در کے بھیک مانگنے والے ہیں، رات دن اس سے مانگا ہی کرتے ہیں، اور ذرا سا صدمہ ہوتا ہے تو ہم سے صبر نہیں ہو سکتا اپنے مالک سے اسی وقت دعا کرنے لگتے ہیں ہم تو ہر وقت اس کے محتاج ہیں، اور اس کے در دولت کے فقیر ہیں۔

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 3373

Share this: