احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ مِنَ الْخُيَلاَءِ
باب: فخر و غرور سے ٹخنے سے نیچے کپڑا لٹکانے والے پر وارد وعید کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3569
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا ابو اسامة . ح حدثنا علي بن محمد , حدثنا عبد الله بن نمير جميعا , عن عبيد الله بن عمر , عن نافع , عن ابن عمر , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم , قال:"إن الذي يجر ثوبه من الخيلاء , لا ينظر الله إليه يوم القيامة".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے کپڑے فخر و غرور سے گھسیٹے گا، اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف قیامت کے دن نہیں دیکھے گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللباس 9 (2085)، (تحفة الأشراف: 7835، 7952)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/فضائل الصحابة 5 (3664)، اللباس 1 (5783)، 2 (5784)، 5 (5791)، سنن ابی داود/اللباس 28 (4085)، سنن الترمذی/اللباس 8 (1730)، 9 (1731)، سنن النسائی/الزینة من المجتبیٰ 50 (5337)، موطا امام مالک/اللباس 5 (9)، مسند احمد (2/5، 10، 32، 42، 44، 46، 55، 56، 60، 65، 67، 69، 74، 81) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: