احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: عَنْ كَمْ تُجْزِئُ الْبَدَنَةُ وَالْبَقَرَةُ
باب: اونٹ اور گائے کی قربانی کتنے لوگوں کی طرف سے کافی ہو گی؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3131
حدثنا هدية بن عبد الوهاب ، انبانا الفضل بن موسى ، انبانا الحسين بن واقد ، عن علباء بن احمر ، عن عكرمة ، عن ابن عباس ، قال:"كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر فحضر الاضحى، فاشتركنا في الجزور عن عشرة، والبقرة عن سبعة".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ اتنے میں عید الاضحی آ گئی، تو ہم اونٹ میں دس آدمی، اور گائے میں سات آدمی شریک ہو گئے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الحج 66 (905)، الأضاحي 8 (1502)، سنن النسائی/الضحایا 14 (4397)، (تحفة الأشراف: 6158)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/275) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے، لیکن اور علماء کے نزدیک اونٹ میں بھی سات آدمیوں سے زیادہ شریک نہیں ہو سکتے اور ان کی دلیل جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو آگے آتی ہے، وہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث منسوخ ہے اور جابر رضی اللہ عنہ کی ناسخ، اور نسخ کی کوئی دلیل نہیں ہے،جب تک کہ تاریخ معلوم نہ ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: