احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: بَابُ: كَرَاهَةِ مَسِّ الذَّكَرِ بِالْيَمِينِ وَالاِسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ
باب: داہنے ہاتھ سے شرمگاہ چھونے یا استنجاء کرنے کی کراہت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 310
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا عبد الحميد بن حبيب بن ابي العشرين ، حدثنا الاوزاعي ، عن يحيى بن ابي كثير ، حدثني عبد الله بن ابي قتادة ، اخبرني ابي ، انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"إذا بال احدكم فلا يمس ذكره بيمينه، ولا يستنج بيمينه".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو اپنی شرمگاہ اپنے داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے، اور نہ اپنے داہنے ہاتھ سے استنجاء کرے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء 18 (153)، 19 (154)، والأشربة 25 (5630)، صحیح مسلم/الطہارة 18 (267) سنن ابی داود/الطہارة 18 (31)، سنن الترمذی/ الطہارة 11 (15)، سنن النسائی/ الطہارة 23 (24، 25)، (تحفة الأشراف: 12105)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/296، 300، 310)، سنن الدارمی/الطہارة 13 (700) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ ناپسندیدہ کاموں کے لئے آدمی دایاں ہاتھ استعمال نہ کرے تاکہ اس کا وقار و احترام باقی رہے، امام ترمذی فرماتے ہیں کہ عام اہل علم کا عمل اسی حدیث پر ہے کہ انہوں نے دائیں ہاتھ سے استنجا کو مکروہ کہا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 310M
حدثنا عبد الرحمن بن إبراهيم ، حدثنا الوليد بن مسلم ، حدثنا الاوزاعي بإسناده، نحوه.
اس سند سے بھی اوزاعی نے اس طرح کی حدیث ذکر کی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: