احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الصَّائِمِ يَقِيءُ
باب: روزہ دار قے کر دے تو اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1675
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا يعلى ، ومحمد ابنا عبيد الطنافسي، قالا: حدثنا محمد بن إسحاق ، عن يزيد بن ابي حبيب ، عن ابي مرزوق ، قال: سمعت فضالة بن عبيد الانصاري يحدث، ان النبي صلى الله عليه وسلم:"خرج عليهم في يوم كان يصومه، فدعا بإناء فشرب"، فقلنا: يا رسول الله، إن هذا يوم كنت تصومه، قال:"اجل ولكني قئت".
فضالہ بن عبید انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس ایک ایسے دن میں آئے جس میں آپ روزہ رکھا کرتے تھے، آپ نے ایک برتن منگوایا اور پانی پیا، ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ دن تو آپ کے روزے کا ہے؟! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، لیکن آج میں نے قے کی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11041، ومصباح الزجاجة: 606)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/18، 19، 21، 22) (ضعیف) (اس میں محمد بن اسحاق مدلس ہیں، اور عنعنہ سے روایت کی ہے، نیز ابو مرزوق کا سماع فضالہ رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں ہے، اس لئے اس کی سند میں انقطاع بھی ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: