احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: حَقِّ الضَّيْفِ
باب: مہمان کے حق کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3675
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا سفيان بن عيينة , عن ابن عجلان , عن سعيد بن ابي سعيد , عن ابي شريح الخزاعي , عن النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"من كان يؤمن بالله واليوم الآخر , فليكرم ضيفه , وجائزته يوم وليلة , ولا يحل له ان يثوي عند صاحبه , حتى يحرجه الضيافة ثلاثة ايام , وما انفق عليه بعد ثلاثة ايام فهو صدقة".
ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کی عزت و تکریم کرے، اور یہ واجبی مہمان نوازی ایک دن اور ایک رات کی ہے، مہمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے میزبان کے یہاں اتنا ٹھہرے کہ اسے حرج میں ڈال دے، مہمان داری (ضیافت) تین دن تک ہے اور تین دن کے بعد میزبان جو اس پر خرچ کرے گا وہ صدقہ ہو گا۔

تخریج دارالدعوہ: أنظر حدیث رقم: (3672) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: