احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: بَابُ: التَّنَفُّسِ فِي الإِنَاءِ
باب: پانی کے برتن میں سانس لینے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3427
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا داود بن عبد الله , عن عبد العزيز بن محمد , عن الحارث بن ابي ذباب , عن عمه , عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا شرب احدكم فلا يتنفس في الإناء , فإذا اراد ان يعود فلينح الإناء , ثم ليعد إن كان يريد".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کچھ پئے تو برتن میں سانس نہ لے، اور اگر سانس لینا چاہے تو برتن کو منہ سے علیحدہ کر لے، پھر اگر چاہے تو دوبارہ پئے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15490، ومصباح الزجاجة: 1186) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: