احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

90: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلاَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
باب: نماز جمعہ پڑھی جانے والی سورتوں کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1118
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا حاتم بن إسماعيل المدني ، عن جعفر بن محمد ، عن ابيه ، عن عبيد الله بن ابي رافع ، قال:"استخلف مروان ابا هريرة على المدينة، فخرج إلى مكة، فصلى بنا ابو هريرة يوم الجمعة، فقرا: بسورة الجمعة في السجدة الاولى، وفي الآخرة إذا جاءك المنافقون، قال عبيد الله: فادركت ابا هريرة حين انصرف، فقلت له: إنك قرات بسورتين كان علي يقرا بهما بالكوفة، فقال ابو هريرة : إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرا بهما".
عبیداللہ بن ابی رافع کہتے ہیں کہ مروان نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ میں اپنا نائب مقرر کیا، خود مکہ گئے تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز جمعہ پڑھائی، پہلی رکعت میں سورۃ الجمعہ اور دوسری رکعت میں: «إذا جاءك المنافقون»  پڑھی۔ عبیداللہ بن ابی رافع کہتے ہیں کہ میں نے نماز کے بعد ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی، اور ان سے کہا کہ علی رضی اللہ عنہ بھی کوفہ میں (نماز جمعہ میں) یہ دونوں سورتیں پڑھا کرتے تھے، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دونوں سورتیں پڑھتے ہوئے سنا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجمعة 16 (877)، سنن ابی داود/الصلاة 242 (1124)، سنن الترمذی/الصلاة 257 (519)، (تحفة الأشراف: 14104)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/429) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: