احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: بَابُ: الْحَيَاءِ
باب: شرم و حیاء کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4180
حدثنا محمد بن بشار , حدثنا يحيى بن سعيد , وعبد الرحمن بن مهدي , قالا: حدثنا شعبة , عن قتادة , عن عبد الله بن ابي عتبة مولى لانس بن مالك , عن ابي سعيد الخدري , قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اشد حياء من عذراء في خدرها , وكان إذا كره شيئا رئي ذلك في وجهه".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باپردہ کنواری لڑکی سے بھی زیادہ شرمیلے تھے، اور جب آپ کو کوئی چیز ناگوار لگتی تو آپ کے چہرے پر اس کا اثر ظاہر ہو جاتا تھا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المناقب 23 (3562، 3563)، صحیح مسلم/الفضائل 16 (2320)، (تحفة الأشراف: 4107)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/71، 79، 88، 91، 92) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: