احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: بَابُ: الْمَوَاضِعِ الَّتِي تُكْرَهُ فِيهَا الصَّلاَةُ
باب: جن جگہوں پر نماز مکروہ ہے ان کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 745
حدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا يزيد بن هارون ، حدثنا سفيان ، عن عمرو بن يحيى ، عن ابيه ، وحماد بن سلمة ، عن عمرو بن يحيى ، عن ابيه ، عن ابي سعيد الخدري ، قال، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الارض كلها مسجد، إلا المقبرة والحمام".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قبرستان اور حمام (غسل خانہ) کے سوا ساری زمین مسجد ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 24 (492)، سنن الترمذی/الصلاة 120 (317)، (تحفة الأشراف: 4406) وقد أخرجہ: مسند احمد (3/83، 96)، سنن الدارمی/الصلاة 111 (1430) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ان دو جگہوں کے سوا ہر جگہ نماز پڑھ سکتے ہیں، اس لئے کہ قبرستان کی مٹی مردوں کی نجاستوں سے مخلوط ہے، اور حمام (غسل خانہ) گندگیوں کے ازالہ کی جگہ ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: