احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

سنن ابن ماجه
44: بَابُ: الْوَصَاةِ بِطَلَبَةِ الْعِلْمِ
باب: طالبان علم کی وصیت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 247
حدثنا محمد بن الحارث بن راشد المصري ، حدثنا الحكم بن عبدة ، عن ابي هارون العبدي ، عن ابي سعيد الخدري ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"سياتيكم اقوام يطلبون العلم، فإذا رايتموهم، فقولوا لهم: مرحبا مرحبا بوصية رسول الله صلى الله عليه وسلم، واقنوهم"، قلت للحكم:"ما اقنوهم"؟ قال:"علموهم".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عنقریب تمہارے پاس کچھ لوگ علم حاصل کرنے آئیں گے، لہٰذا جب تم ان کو دیکھو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کے مطابق انہیں «مرحبا» (خوش آمدید) کہو، اور انہیں علم سکھاؤ۔ محمد بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے حکم سے پوچھا کہ  «اقنوهم»  کے کیا معنی ہیں، تو انہوں نے کہا: «علموهم»، یعنی انہیں علم سکھلاؤ۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/العلم 4 (2650)، (تحفة الأشراف: 4262) (حسن) (سند میں ابوہارون العبدی ضعیف ومتروک راوی ہے، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 280)

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف جدًا / ت 2650 ،يأتي:249

Share this: