احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: تَحُوزُ الْمَرْأَةُ ثَلاَثَ مَوَارِيثَ
باب: عورت تین آدمیوں کا ترکہ پاتی ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2742
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا محمد بن حرب ، حدثنا عمر بن رؤبة التغلبي ، عن عبد الواحد بن عبد الله النصري ، عن واثلة بن الاسقع ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"المراة تحوز ثلاث مواريث عتيقها ولقيطها وولدها الذي لاعنت عليه"قال محمد بن يزيد: ما روى هذا الحديث غير هشام.
واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت تین میراث حاصل کرتی ہے، ایک تو اپنے اس غلام یا لونڈی کی میراث جس کو وہ آزاد کرے، دوسرے اس بچے کی میراث جس کو راستہ میں لاوارث پا کر پرورش کرے، تیسرے اس بچے کی میراث جس پر اپنے شوہر سے لعان کرے۔ محمد بن یزید کہتے ہیں کہ یہ حدیث ہشام کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الفرائض 9 (2906)، سنن الترمذی/الفرائض 23 (2115)، (تحفة الأشراف: 11744)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/490، 4/106، 107) (ضعیف) (سند میں عمر بن رؤبہ التغلبی کی وجہ سے ضعف ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 2906 ، ت 2115

Share this: