احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: بَابُ: مَنْ لاَ يُؤْبَهُ لَهُ
باب: جس کی لوگ پرواہ نہ کریں اس کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4115
حدثنا هشام بن عمار , حدثنا سويد بن عبد العزيز , عن زيد بن واقد , عن بسر بن عبيد الله , عن ابي إدريس الخولاني , عن معاذ بن جبل , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الا اخبرك عن ملوك الجنة ؟", قلت: بلى , قال:"رجل ضعيف مستضعف ذو طمرين , لا يؤبه له , لو اقسم على الله لابره".
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو جنت کے بادشاہوں کے بارے میں نہ بتا دوں؟ میں نے کہا: جی ہاں، بتائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کمزور و ناتواں شخص دو پرانے کپڑے پہنے ہو جس کو کوئی اہمیت نہ دی جائے، اگر وہ اللہ تعالیٰ کی قسم کھا لے تو وہ اس کی قسم ضرور پوری کرے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11324، ومصباح الزجاجة: 1457) (ضعیف) (سند میں سوید بن عبد العزیز ضعیف ہے، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1741)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ سويد بن عبدالعزيز : ضعيف (ت 1360) ضعفه الجمهور وأخرج أحمد (214/2) بإسناد حسن : ((وأهل الجنة الضعفاء المغلوبون)) وصححه الحاكم على شرط مسلم (499/2) وواقفه الذهبي ۔

Share this: