احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: بَابُ: الْعَقِيقَةِ
باب: عقیقہ کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3162
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وهشام بن عمار ، قالا: حدثنا سفيان بن عيينة ، عن عبيد الله بن ابي يزيد ، عن ابيه ، عن سباع بن ثابت ، عن ام كرز ، قالت: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:"عن الغلام شاتان متكافئتان، وعن الجارية شاة".
ام کرز رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: لڑکے کی طرف سے دو ہم عمر بکریاں ہیں، اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الضحایا 21 (2835، 2836)، سنن النسائی/العقیقة 3 (4222، 4223)، (تحفة الأشراف: 17833)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأضاحي 17 (1516)، مسند احمد (6/381، 422)، سنن الدارمی/الأضاحي 9 (2009) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: جو جانور نومولود کی طرف سے ذبح کیا جاتا ہے اسے عقیقہ کہتے ہیں، اور نومولود کے بالوں کو بھی عقیقہ کہا جاتا ہے، جو جانور کے ذبح کے وقت اتارے جاتے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: