احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْجِنَازَةِ لاَ تُؤَخَّرُ إِذَا حَضَرَتْ وَلاَ تُتْبَعُ بِنَارٍ
باب: جنازہ تیار ہو تو (اس کے دفنانے میں) دیر نہ کرنے اور جنازہ کے ساتھ آگ نہ لے جانے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1486
حدثنا حرملة بن يحيى ، حدثنا عبد الله بن وهب ، اخبرني سعيد بن عبد الله الجهني ، ان محمد بن عمر بن علي بن ابي طالب حدثه، عن ابيه ، عن جده علي بن ابي طالب ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لا تؤخروا الجنازة إذا حضرت".
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب جنازہ تیار ہو تو اس (کے دفنانے) میں دیر نہ کرو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصلاة 127 (171)، (تحفة الأشراف: 10251)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/105، 10251) (ضعیف) (اس میں سعید بن عبد اللہ اور ان کے شیخ محمد بن عمر بن علی مجہول ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: