احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: بَابُ: ضَالَّةِ الإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ
باب: گم شدہ اونٹ، گائے اور بکری کے لقطہٰ کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2502
حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا يحيى بن سعيد ، عن حميد الطويل ، عن الحسن ، عن مطرف بن عبد الله بن الشخير ، عن ابيه ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ضالة المسلم حرق النار".
عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان کی گمشدہ چیز آگ کا شعلہ ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5351، ومصباح الزجاجة: 888)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/25) (صحیح) (ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 620)

وضاحت: ۱؎: یعنی جو کوئی اس کی خبر نہ کرے بلکہ اسے ہضم کرنے کی نیت سے چھپا رکھے تو اس کے بدلے میں یہ جہنم کی آگ کا مستحق ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: