احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

31: بَابُ: وَلاَ يَخُصُّ الإِمَامُ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ
باب: امام صرف اپنے لیے دعا نہ کرے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 923
حدثنا محمد بن المصفى الحمصي ، حدثنا بقية بن الوليد ، عن حبيب بن صالح ، عن يزيد بن شريح ، عن ابي حي المؤذن ، عن ثوبان ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا يؤم عبد فيخص نفسه بدعوة دونهم، فإن فعل فقد خانهم".
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص امامت کرے وہ مقتدیوں کو چھوڑ کر صرف اپنے لیے دعا کو خاص نہ کرے، اگر اس نے ایسا کیا تو اس نے ان سے خیانت کی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 43 (90)، سنن الترمذی/الصلاة 148 (357)، (تحفة الأشراف: 2089)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/250، 260، 261) (ضعیف) (بقیہ مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: