احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: مَا يَقُولُ إِذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلاَءِ
باب: قضائے حاجت سے نکلنے کے بعد کیا دعا پڑھے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 300
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا يحيى بن ابي بكير ، حدثنا إسرائيل ، حدثنا يوسف بن ابي بردة ، قال: سمعت ابي ، يقول: دخلت على عائشة فسمعتها، تقول: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم"إذا خرج من الغائط، قال: غفرانك".
ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا تو ان کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانہ سے نکلتے تو کہتے: «غفرانك» یعنی: اے اللہ! میں تیری بخشش چاہتا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 17 (30)، سنن الترمذی/الطہارة 5 (7)، (تحفة الأشراف: 17694)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/ 155)، سنن الدارمی/الطہارة 16 (770) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 300M
قال ابو الحسن بن سلمة: اخبرنا ابو حاتم ، حدثنا ابو غسان النهدي ، حدثنا إسرائيل ، نحوه.
اس سند سے بھی اسی طرح مروی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: