احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: مَعِيشَةِ آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معیشت (گزر بسر) کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4144
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا عبد الله بن نمير , وابو اسامة , عن هشام بن عروة , عن ابيه , عن عائشة , قالت:"إن كنا آل محمد صلى الله عليه وسلم , لنمكث شهرا ما نوقد فيه بنار , ما هو إلا التمر والماء", إلا ان ابن نمير قال: نلبث شهرا.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم مہینہ ایسے گزارتے تھے کہ ہمارے گھر میں آگ نہیں جلتی تھی، سوائے کھجور اور پانی کے کچھ نہیں ہوتا تھا۔ ابن نمیر نے «نمكث شهرا» کے بجائے «نلبث شهرا» کہا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الزہد 28 (2972)، (تحفةالأشراف: 16823، 1689)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الھبة 1 (2567)، الرقاق 16 (6458)، سنن الترمذی/صفة القیامة 34 (2471)، مسند احمد (6/182، 337) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: