احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: مَا جَاءَ فِي تَغْمِيضِ الْمَيِّتِ
باب: (روح قبض ہو جانے کے بعد) میت کی آنکھیں بند کر دینے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1454
حدثنا إسماعيل بن اسد ، حدثنا معاوية بن عمرو ، حدثنا ابو إسحاق الفزاري ، عن خالد الحذاء ، عن ابي قلابة ، عن قبيصة بن ذؤيب ، عن ام سلمة ، قالت: دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم على ابي سلمة، وقد شق بصره، فاغمضه، ثم قال:"إن الروح إذا قبض تبعه البصر".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ان کی آنکھ کھلی ہوئی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بند کر دیا، پھر فرمایا: جب روح قبض کی جاتی ہے، تو آنکھ اس کا پیچھا کرتی ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز 4 (920)، سنن ابی داود/الجنائز 21 (3118)، (تحفة الأشراف: 18205)، مسند احمد (6/297) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مردے کی آنکھ اس واسطے کھلی رہ جاتی ہے کہ روح کو جاتے وقت وہ دیکھتا ہے، پھر آنکھ بند کرنے کی طاقت نہیں رہتی اس لئے آنکھ کھلی رہ جاتی ہے، «واللہ اعلم»۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: