احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

50: بَابُ: إِقَامَةِ الصُّفُوفِ
باب: صفیں برابر کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 992
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا وكيع ، حدثنا الاعمش ، عن المسيب بن رافع ، عن تميم بن طرفة ، عن جابر بن سمرة السوائي ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الا تصفون كما تصف الملائكة عند ربها"، قال: قلنا: وكيف تصف الملائكة عند ربها ؟ قال:"يتمون الصفوف الاول، ويتراصون في الصف".
جابر بن سمرہ سوائی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس طرح صفیں کیوں نہیں باندھتے جس طرح فرشتے اپنے رب کے پاس باندھتے ہیں؟، ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! فرشتے اپنے رب کے پاس کس طرح صف باندھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں، اور صف میں ایک دوسرے سے خوب مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 27 (430)، سنن ابی داود/الصلاة 94 (661)، سنن النسائی/الإمامة 28 (817)، (تحفة الأشراف: 2127)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/101) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: