احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: بَابُ: الْحَجُّ جِهَادُ النِّسَاءِ
باب: حج عورتوں کا جہاد ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2901
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا محمد بن فضيل ، عن حبيب بن ابي عمرة ، عن عائشة بنت طلحة ، عن عائشة ، قالت: قلت: يا رسول الله، على النساء جهاد ؟، قال:"نعم، عليهن جهاد لا قتال فيه، الحج والعمرة".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا عورتوں پر بھی جہاد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، لیکن ان پر ایسا جہاد ہے جس میں لڑائی نہیں ہے اور وہ حج اور عمرہ ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 4 (1520)، الجہاد 62 (2784، 2876) سنن النسائی/الحج 4 (2629)، (تحفة الأشراف: 17871)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/71، 76، 79 165) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: