احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

80: بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1087
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبد الله بن المبارك ، عن الاوزاعي ، حدثنا حسان بن عطية ، حدثني ابو الاشعث ، حدثني اوس بن اوس الثقفي ، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:"من غسل يوم الجمعة، واغتسل، وبكر، وابتكر، ومشى، ولم يركب، ودنا من الإمام فاستمع، ولم يلغ، كان له بكل خطوة عمل سنة اجر صيامها وقيامها".
اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس نے جمعہ کے دن غسل کرایا اور خود بھی غسل کیا ۱؎، اور نماز کے لیے سویرے نکلا اور شروع خطبہ میں حاضر ہوا، بغیر سواری کے پیدل چل کر آیا، اور امام کے قریب بیٹھا، خطبہ غور سے سنا، اور کوئی لغو کام نہیں کیا، تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے نفلی روزوں اور تہجد کا ثواب ملے گا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 129 (346، 347)، سنن الترمذی/الصلاة 239 (469)، سنن النسائی/الجمعة 10 (1382)، 12 (1385)، 19 (1399)، (تحفة الأشراف: 1735)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/8، 9، 10)، سنن الدارمی/الصلاة 194 (1588) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی جمعہ کے غسل سے پہلے بیوی سے صحبت کرے کہ اسے بھی غسل کی ضرورت ہو جائے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: