احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: بَابُ: صِفَةِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: امت محمدیہ کی صفات۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4282
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , قال , حدثنا يحيى بن زكريا بن ابي زائدة , عن ابي مالك الاشجعي , عن ابي حازم , عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"تردون علي غرا محجلين من الوضوء سيماء امتي , ليس لاحد غيرها".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میرے پاس آؤ گے اس حال میں کہ وضو کی وجہ سے تمہارے ہاتھ پاؤں اور پیشانیاں روشن ہوں گی، یہ میری امت کا نشان ہو گا، اور کسی امت کا یہ نشان نہ ہو گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الطہارة 12 (247)، (تحفة الأشراف: 13399) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: