احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

130: . بَابٌ في مُؤَاكَلَةِ الْحَائِضِ
باب: حائضہ عورت کے ساتھ کھانے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 651
حدثنا ابو بشر بكر بن خلف ، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي ، عن معاوية بن صالح ، عن العلاء بن الحارث ، عن حرام بن حكيم ، عن عمه عبد الله بن سعد ، قال:"سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن مؤاكلة الحائض ؟ فقال:"واكلها".
عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حائضہ کے ساتھ کھانے کے متعلق پوچھا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے ساتھ کھاؤ۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة 83 (212)، سنن الترمذی/الطہارة 100 (133)، (تحفة الأشراف: 5326)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/293)، سنن الدارمی/الطہارة 108 (1113) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: