احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

195: . بَابُ: مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الصَّلاَةِ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1404
حدثنا ابو مصعب المدني احمد بن ابي بكر ، حدثنا مالك بن انس ، عن زيد بن رباح ، وعبيد الله بن ابي عبد الله ، عن ابي عبد الله الاغر ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"صلاة في مسجدي هذا افضل من الف صلاة فيما سواه، إلا المسجد الحرام".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری مسجد میں ایک نماز دوسری مسجدوں کی ہزار نماز سے افضل ہے ۱؎، سوائے مسجد الحرام کے ۲؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة في مسجد مکة والمدینة 1 (1190)، صحیح مسلم/الحج 94 (1394)، سنن الترمذی/الصلاة 126 (325)، سنن النسائی/المساجد 7 (695)، المناسک 124 (2902)، (تحفة الأشراف: 13464، 14960)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/القبلة 5 (9)، مسند احمد (2/239، 251، 256، 277، 278، 386، 397، 466، 468، 473، 484، 485، 499) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: میری مسجد سے مراد مدینہ کی مسجد نبوی ہے، یہ فضیلت توسیع شدہ حصہ کو بھی شامل ہے، جیسا کہ شیخ الإسلام ابن تیمیہ فرماتے ہیں کہ جہاں تک یہ مسجد نبوی بڑھتی جائے، وہ تمام حصے بھی اس فضیلت میں شامل ہوں گے۔ ۲؎: مسجد حرام میں ایک نماز دوسری مسجدوں کی ایک لاکھ نماز سے افضل ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1404M
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن الزهري ، عن سعيد بن المسيب ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم نحوه.
اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی مضمون کی حدیث مروی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: