احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

61: بَابُ: أَكْلِ الثِّمَارِ
باب: پھل اور میوہ کھانے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3368
حدثنا عمرو بن عثمان بن سعيد بن كثير بن دينار الحمصي , حدثنا ابي , حدثنا محمد بن عبد الرحمن بن عرق , عن ابيه , عن النعمان بن بشير , قال: اهدي للنبي صلى الله عليه وسلم عنب من الطائف فدعاني , فقال:"خذ هذا العنقود , فابلغه امك", فاكلته قبل ان ابلغه إياها , فلما كان بعد ليال , قال لي:"ما فعل العنقود ؟ هل ابلغته امك ؟", قلت: لا , فسماني غدر.
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس طائف سے انگور ہدیہ میں آئے، آپ نے مجھے بلایا اور فرمایا: یہ خوشہ لو اور اپنی ماں کو پہنچا دو، میں نے وہ خوشہ ماں تک پہنچانے سے پہلے ہی کھا لیا، جب چند روز ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: خوشے کا کیا ہوا؟ کیا تم نے اسے اپنی ماں کو دیا؟ میں نے عرض کیا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام (محبت و مزاح سے) دغا باز رکھ دیا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11633، ومصباح الزجاجة: 1166) (ضعیف) (اس کی سند میں عبدالرحمن بن عرق مقبول راوی ہیں، جن کا کوئی متابع نہیں اس لئے وہ لین الحدیث ہیں، اور اس کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ عبدالرحمٰن بن عرق : مجهول (التحرير:3951) لم يوثقه غير ابن حبان ۔

Share this: