احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: مِيرَاثِ الْعَصَبَةِ
باب: عصبہ کی میراث کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2739
حدثنا يحيى بن حكيم ، حدثنا ابو بحر البكراوي ، حدثنا إسرائيل ، عن ابي إسحاق ، عن الحارث ، عن علي بن ابي طالب ، قال: قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ان اعيان بني الام يتوارثون دون بني العلات يرث الرجل اخاه لابيه وامه دون إخوته لابيه".
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سگے بھائی ایک دوسرے کے وارث ہوں گے، علاتی کے نہیں، آدمی اپنے سگے بھائی کا وارث ہو گا علاتی بھائیوں کا نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الفرائض 5 (2094، 2095)، (تحفة الأشراف: 10043)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الفرائض 28 (3027)، وقد مضی برقم: 2715 (حسن) (سند میں ابو بحرالبکراوی اور الحارث الاعور دونوں ضعیف ہیں، لیکن سعد بن الاطول رضی اللہ عنہ کی حدیث سے تقویت پاکر یہ حسن ہے)

وضاحت: حقیقی (سگے) بھائی یعنی وہ جن کے ماں اور باپ دونوں ایک ہوں، اور علاتی سے مراد وہ بھائی ہیں جن کے باپ ایک ہو، اور ماں الگ الگ ہو، اور جن کی ماں ایک ہو باپ الگ الگ ہوں، انہیں اخیافی بھائی کہتے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
ضعيف / تقدم:2715

Share this: