احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: باب فِي الْقَصَصِ
باب: وعظ و نصیحت اور قصہ گوئی کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3665
حدثنا محمود بن خالد، حدثنا ابو مسهر، حدثني عباد بن عباد الخواص، عن يحيى بن ابي عمرو السيباني، عن عمرو بن عبد الله السيباني، عن عوف بن مالك الاشجعي، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"لا يقص إلا امير، او مامور، او مختال".
عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: وعظ و نصیحت وہی کرتا ہے جو امیر ہو یا مامور ہو یا فریبی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 10913)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/23، 27، 29) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: