احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: باب الدُّعَاءِ لِلْمَرِيضِ عِنْدَ الْعِيَادَةِ
باب: عیادت کے موقع پر بیمار کے لیے دعا۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3106
حدثنا الربيع بن يحيى، حدثنا شعبة، حدثنا يزيد ابو خالد، عن المنهال بن عمرو، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"من عاد مريضا، لم يحضر اجله فقال عنده سبع مرار: اسال الله العظيم، رب العرش العظيم، ان يشفيك، إلا عافاه الله من ذلك المرض".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص کسی ایسے شخص کی عیادت کرے جس کی موت کا وقت ابھی قریب نہ آیا ہو اور اس کے پاس سات مرتبہ یہ دعا پڑھے:   «أسأل الله العظيم رب العرش العظيم» میں عظمت والے اللہ جو عرش عظیم کا مالک ہے سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تم کو شفاء دے تو اللہ اسے اس مرض سے شفاء دے گا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الطب 32 (2083)، (تحفة الأشراف: 5628)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/239، 243) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: