احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: باب فِي نَبِيذِ الْبُسْرِ
باب: کچی کھجور سے نبیذ بنانا کیسا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3709
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا معاذ بن هشام، حدثني ابي، عن قتادة، عن جابر بن زيد، وعكرمة، انهما كانا يكرهان البسر وحده وياخذان ذلك عن ابن عباس، وقال ابن عباس:"اخشى ان يكون المزاء الذي نهيت عنه عبد القيس"، فقلت لقتادة: ما المزاء ؟، قال: النبيذ في الحنتم والمزفت.
جابر بن زید اور عکرمہ سے روایت ہے کہ وہ دونوں صرف کچی کھجور کی نبیذ کو مکروہ جانتے تھے، اور اس مذہب کو ابن عباس رضی اللہ عنہما سے لیتے تھے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں ڈرتا ہوں کہیں یہ «مزاء» نہ ہو جس سے عبدالقیس کو منع کیا گیا تھا ہشام کہتے ہیں: میں نے قتادہ سے کہا: «مزاء» کیا ہے؟ انہوں نے کہا: حنتم اور مزفت میں تیار کی گئی نبیذ۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 5385)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/310، 334) (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ قتادة مدلس وعنعن (تقدم:29) وحديث النسائي (5573) يغني عنه ۔

Share this: