احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: باب الْحُكْمِ فِيمَنِ ارْتَدَّ
باب: مرتد (دین اسلام سے پھر جانے والے) کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4351
حدثنا احمد بن محمد بن حنبل، حدثنا إسماعيل بن إبراهيم، اخبرنا ايوب، عن عكرمة، ان عليا عليه السلام احرق ناسا ارتدوا عن الإسلام، فبلغ ذلك ابن عباس فقال: لم اكن لاحرقهم بالنار، إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لا تعذبوا بعذاب الله وكنت قاتلهم بقول رسول الله صلى الله عليه وسلم فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من بدل دينه فاقتلوه، فبلغ ذلك عليا عليه السلام، فقال: ويح ابن عباس".
عکرمہ سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو جو اسلام سے پھر گئے تھے آگ میں جلوا دیا، ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے کہا: مجھے یہ زیب نہیں دیتا کہ میں انہیں جلاؤں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: تم انہیں وہ عذاب نہ دو جو اللہ کے ساتھ مخصوص ہے میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کی رو سے انہیں قتل کر دیتا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جو اسلام چھوڑ کر کوئی اور دین اختیار کر لے اسے قتل کر دو پھر جب علی رضی اللہ عنہ کو یہ بات پہنچی تو انہوں نے کہا: اللہ ابن عباس کی ماں پر رحم فرمائے انہوں نے بڑی اچھی بات کہی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجہاد 149 (3017)، المرتدین 2 (6922)، سنن الترمذی/الحدود 25 (1458)، سنن النسائی/المحاربة 11 (4064)، سنن ابن ماجہ/الحدود 2 (2535)، (تحفة الأشراف: 5987)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/282، 283، 323) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: