احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: باب النَّهْىِ عَنِ التَّعَرِّي
باب: ننگا ہونا منع ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4012
حدثنا عبد الله بن محمد بن نفيل، حدثنا زهير، عن عبد الملك بن ابي سليمان العرزمي، عن عطاء /a>، عن يعلى: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم راى رجلا يغتسل بالبراز بلا إزار، فصعد المنبر، فحمد الله واثنى عليه، ثم قال صلى الله عليه وسلم:"إن الله عز وجل حيي ستير يحب الحياء والستر، فإذا اغتسل احدكم، فليستتر".
یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بغیر تہ بند کے (میدان میں) نہاتے دیکھا تو آپ منبر پر چڑھے اور اللہ کی حمد و ثنا کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ حیاء دار ہے پردہ پوشی کرنے والا ہے اور حیاء اور پردہ پوشی کو پسند فرماتا ہے لہٰذا جب تم میں سے کوئی نہائے تو ستر کو چھپا لے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الغسل والتیمم 7 (404)، (تحفة الأشراف: 11845)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/224) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: