احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

238: باب اسْتِئْذَانِ الْمُحْدِثِ الإِمَامَ
باب: جس کا وضو ٹوٹ جائے وہ امام سے باہر جانے کی اجازت لے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1114
حدثنا إبراهيم بن الحسن المصيصي، حدثنا حجاج، حدثنا ابن جريج، اخبرني هشام بن عروة، عن عروة، عن عائشة، قالت: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"إذا احدث احدكم في صلاته فلياخذ بانفه ثم لينصرف". قال ابو داود: رواه حماد بن سلمة، وابو اسامة، عن هشام، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، لم يذكرا عائشة رضي الله عنها.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب حالت نماز میں تم میں سے کسی شخص کو حدث ہو جائے تو وہ اپنی ناک پکڑ کر چلا جائے ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے حماد بن سلمہ اور ابواسامہ نے ہشام سے ہشام نے اپنے والد عروہ سے اور عروہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، ان دونوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا ذکر نہیں کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 17043)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 138 (1222) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ناک پکڑنے کا حکم اس لئے دیا گیا ہے کہ اس سے لوگ سمجھیں گے کہ اس کی نکسیر پھوٹ گئی ہے کیوں کہ شرم کی بات (ہوا خارج ہو جانے کی بات) کو چھپانا ہی بہتر ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: