احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: باب فِي حَدِّ الْقَذْفِ
باب: زنا کی تہمت کی حد کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4474
حدثنا قتيبة بن سعيد الثقفي، ومالك بن عبد الواحد المسمعي، وهذا حديثه: ان ابن ابي عدي حدثهم، عن محمد بن إسحاق، عن عبد الله بن ابي بكر، عن عمرة، عن عائشة رضي الله عنها، قالت:"لما نزل عذري، قام النبي صلى الله عليه وسلم على المنبر، فذكر ذاك وتلا تعني القرآن فلما نزل من المنبر امر بالرجلين والمراة فضربوا حدهم".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب میری برات کی آیتیں نازل ہوئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے، آپ نے اس کا ذکر کیا، اور قرآن کی ان آیتوں کی تلاوت کی، پھر جب منبر پر سے اترے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مردوں اور ایک عورت کے سلسلے میں حکم دیا تو ان پر حد جاری کیا گیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/تفسیر النور 25 (3181)، سنن ابن ماجہ/الحدود (2567)، (تحفة الأشراف: 17898)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/286، 6/35، 61) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: